جمعرات 19 نومبر 2026 - 19:01
آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) کی آخری رسومات، مشہد مقدس میں ہزاروں سوگواروں کی شرکت

حوزہ / مرجعِ عالیقدرِ جہانِ تشیع آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) کا جسدِ خاکی آج حوزاتِ علمیہ کے اساتذہ، علما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام کی بڑی تعداد کی شاندار تشییع کے بعد حرمِ مطہر امام رضا علیہ السلام میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) (رہ) کی تشییعِ جنازہ آج مشہد مقدس کے خیابان شیرازی سے حرمِ مطہر امام رضا علیہ السلام تک انجام پائی، جس میں حوزہ علمیہ خراسان کے اساتذہ، علمی و حوزوی شخصیات، علما، طلاب، حکام اور عوام کے مختلف طبقات نے شرکت کی۔ تشییع کے اختتام پر اس مرجعِ عالیقدر کے جسدِ خاکی کو حرمِ مطہر رضوی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

تشییع جنازہ ابتدا ہی سے عزاداری کے مختلف پروگراموں سے مزین تھی۔ پورے راستے میں اس عظیم دینی مرجع کی رحلت کا غم فضا پر چھایا رہا اور متعدد سوگواران غم و اندوہ کا اظہار کرتے ہوئے اشکبار نظر آئے۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) جوارِ امامِ رضا علیہ السلام میں سپردِ خاک

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) کے جسدِ خاکی کو حرمِ مطہر رضوی میں منتقل کیے جانے کے بعد مراسم صحنِ پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں جاری رہے۔ اس موقع پر رہبرِ معظم انقلاب کا تعزیتی پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا اور حاضرین نے ذکرِ توسل اور سوگواری کے ذریعہ اس عظیم مرجع کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ذکرِ توسل کی تقریب کے اختتام اور بعد ازاں نمازِ ظہرین خراسان رضوی (ع) میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ علم الہدیٰ کی امامت میں نمازِ ظہرین ادا کی گئی اور حرمِ مطہر رضوی میں تدفین کے ساتھ ہی تشییع و وداع کے یہ مراسم اختتام پذیر ہوئے۔

آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی (رہ) جوارِ امامِ رضا علیہ السلام میں سپردِ خاک

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha